عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم چلا دیا گیا، آٹے کی قیمت اتنی زیادہ بڑھادی گئی کہ عام آدمی کیلئے 2 وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم چلا دیا گیا، آٹے کی قیمت اتنی زیادہ بڑھادی گئی کہ عام آدمی کیلئے 2 وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئیلاہور ڈیلی پاکستان آن لائن کورونا کی وجہ سے بیروزگاری اور آمدن میں کمی جیسے مسائل کے شکار عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا گیا ' فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے آٹے 
  کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا
فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 50 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 975 روپے ہوگئی۔  گزشتہ 10 روز کے دوران آٹے کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ' اب تک ان 10 دنوں میں آٹے کی قیمت 170 روپے بڑھائی جاچکی ہے جس کی وجہ سے 805 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے کا تھیلا 975 روپے کا ہوگیا ہے

Comments