- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان میں کورونا کے وار تیز لیکن افغانستان میں کیا صورتحال ہے ' ہمسایہ ملک سے بھی پریشان کن خبر آ گئی
- Get link
- X
- Other Apps
کابل ڈیلی پاکستان آن لائن کورونا وائرس نے اب پاکستان کے بعد افغانستان میں بھی ڈیرے ڈالنے شروع کر دیئے ہیں جہاں سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ وائرس سے متاثرہ افراد کے اضافے کے باعث ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ روز حکام کی جانب سے وارننگ بھی جاری کی گئی کہ آفت آ رہی ہے
گلف نیوز کی رپورٹ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ افغان ہیلتھ اتھارٹیز کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 761 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 551 تک پہنچ گئی ہے جس میں ہر روز اضافہ ہوتا جارہاہے
افغانستان کے وزیر صحت احمد جواد عثمانی نے رپورٹرز کو بتایا کہ ہمارے ہسپتال میں جگہ تقریبا ختم ہو چکی ہے مستقبل قریب میں ہمارے پاس مزید گنجائش متوقع نہیں ہے ۔حکام کا کہنا تھا کہ کابل سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ افرا دکی تعداد توقع سے زیادہ آرہی ہے ۔
کابل کے گورنر محمد یعقوب حیدری نے وزیر صحت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” آفت آ رہی ہے “۔انہوں نے کہا کہ صرف کابل میں ہی ممکنہ طورپر دس لاکھ لوگ کورونا وائرس کے متاثرہ ہو سکتے ہیں۔ تاہم افغانستان میں اب تک اس وبا کے باعث 327 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
یعقوب حیدری کا کہناتھا کہ ہمیں رپورٹس آرہی ہیں کہ اموات میں اضافہ ہواہے ، لوگ رات کے اندھیرے میں لاشوں کو دفنا رہے ہیں ، ہم روزانہ دس سے 15 ایمبولینسوں کو لاشوں سے بھر رہے ہیں ۔
وزیر صحت کا کہناتھا کہ حکام چہرے پر ماسک پہننے اور سوشل ڈسٹینسنگ پر اگلے تین ماہ تک سختی سے عملدرآمد کروائیں گے تاکہ وبا کو قابو کیا جا سکے ۔ ماہرین کا کہناتھا کہ افغانستان مشتبہ کیسز میں سے صرف 20 فیصد کے روزانہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment