کورونا اور کلورین ڈائی آکسائیڈ: کووڈ 19 کا غیر تصدیق شدہ .کرشماتی علاج. جو شاید وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے

کئی لوگ ان دنوں کورونا وائرس کے مرض کے .کرشمائی علاج. کے طور پر متنازع کیمیائی مادے کلورین ڈائی آکسائیڈ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے لگے ہیں۔
ایک زمانے سے لوگ ملیریا. ذیابیطس. دمہ. آٹزم اور یہاں تک کہ کینسر جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے کلورین ڈائی آکسائیڈ کی تشہیر کرتے رہے ہیں اور اب اسے .میریکل منرل سپلیمنٹ. یعنی ایک کرشمائی معدنیاتی مرکب کے طور پر بھی جانا جانے لگا ہے۔
لیکن اب، جب کہ پوری دنیا کووڈ 19 کی وبا کا سامنا کر رہی ہے، تو لوگ ایک بار پھر اس کیمیکل کو وائرس کے علاج کے طور پر پیش کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں۔
تاہم کسی بھی صحت کی تنظیم نے کلورین ڈائی آکسائیڈ کو دوا کے طور پر تسلیم نہیں کیا ہے اور سپین، فرانس، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک نے کلورین ڈائی آکسائیڈ کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے

Comments