پاک فوج کے جوانوں نے انسانی ہمدردی کی شاندار مثال قائم کردی، 2 ہزار لوگوں کی جانیں بچا کر پوری قوم کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کردیا

افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے اہلکاروں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی کانگو میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیلاب سے ہزاروں گھر اور 75 ہزار افرادمتاثر ہوئے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے اہلکاروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں کی گئی ہیں جس کو اقوام متحدہ نے بھی سراہا ہے۔پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں سے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے جب کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد اور راشن بھی فراہم کیا گیا, ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے بچاوکے لیے حفاظتی پشتہ بھی تعمیر کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 4 ہزار سے زائد افراد شریک ہیں اور انسانیت کی خدمت اور امن کے قیام کی جدوجہد میں 157 ,پاکستانی شہید بھی ہوچکے ہیں

Comments