وفاقی کابینہ کا اجلاس 28اپریل کوطلب،7 نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہےکرونا کی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا
وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
شرکاء کو فنانس بل 2020 کے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ صحافیوں کیلئےامدادی پیکج پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ کابینہ پاک عرب ریفائنری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم کا فیصلہ کرنے کیساتھ واپڈا کے نئے ممبرفنانس کی تقرری کی منظوری بھی دی گی۔
اجلاس مین سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ڈائریکٹر کی خالی آسامی پر تقرری کا بھی فیصلہ ہوگا۔

Comments