ہالی وڈ کے اداکار ٹام ہینکس کا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کورونا نامی بچے کے نام خط اور تحفہ

امریکی اداکار ٹام ہینکس نے اپنے اس ننھے آسٹریلین مداح کو خط کے ساتھ ایک کورونا برانڈ کا ٹائپ رائٹر تحفے میں بھیجا ہے جس کا کہنا تھا کہ اسے اس کے نام کی وجہ سے تنگ کیا جاتا ہے۔ اس بچے کا نام کورونا ہے
جب امریکی اداکار اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کوئینز لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بیمار ہوئے تھے تو آٹھ برس کے آسٹریلین بچے کورونا ڈی وریز نے ’ٹوئے سٹوری کے امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریتا ولسن کو نیک تمناؤں کے اظہار کے لیے خط لکھا تھا۔
اس خط میں آسٹریلین مداح نے لکھا تھا کہ مجھے خبروں سے پتا چلا ہے کہ آپ دونوں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کیا آپ خیریت سے ہیں
آسٹریلین بچے نے خط میں لکھا کہ انھیں اپنے نام سے محبت ہے لیکن انھیں سکول میں ’کورونا وائرس پکارا جا رہا ہے
’جب لوگ مجھے اس طرح پکارتے ہیں تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے اور غصہ آتا ہے
اس خط کے جواب میں ٹام ہینکس نے خط کا آغاز ہی ان الفاظ سے کیا ’ڈیئر فرینڈ کورونا

Comments