ہم مساجد بند کردیں گے اگروزیراعظم عمران خان نے واضح پیغام دے دیا

اسلام آباد ڈیلی پاکستان آن لائن وزیراعظم عمران خان کے ”احساس ٹیلی تھون کے تحت آج 55کروڑ75لاکھ سے زائد کے فنڈز جمع ہوئے ،وزیراعظم عمران خان احساس ٹیلی تھون پروگرام کے تحت وقتاً فوقتاً عوام سے براہ راست عطیات وصول کررہے ہیں اور اب تک مختلف ٹیلی تھون کے ذریعے 2ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوچکے ہیں۔ٹیلی تھون کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رمضان میں گھرمیں عبادت کرنی چاہیے، لوگوں کو باہر نہیں نکلناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ پورا لاک ڈاون بھی کر لیں توپھر بھی کورونا نہیں رکے گا، ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ رہناپڑےگا، ہمارے علماءنے ضمانت دی ہے اور اب ان کی ذمے ذاری ہے، اگرخلاف ورزی ہوئی توہم مساجد بندبھی کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےخوف میں فیصلےکیےاس لیے وہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہماری غریب بستیوں کےاندرحالات مزیدبگڑیں گے، جب لوگ بھوکے ہوتے ہیں،مشکل میں ہوتے ہیں تومجھے تکلیف ہوتی ہے

Comments