- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت مسلمانوں کو دانستہ نشانہ بنا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مودی کی کورونا پالیسی سے ہزاروں محصور، بھوک کا شکار ہوگئے۔عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار ناقص کورونا پالیسی پر رد عمل کا رخ موڑنا چاہتی ہے، مودی حکومت کا اقدام ایسے ہے جیسے نازیوں نے یہودیوں کے خلاف کیا۔اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے نسل پرستانہ ہندو تو ابالادستی نظریے کا ثبوت ہے۔یاد رہے گزشتہ روز بین الاقوامی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے بھارت میں پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے ۔ارون دتی رائے نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ سلسلہ ایسا ہی چلا تو حالات مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ جائیں گے۔معروف بھارتی مصنفہ ارون دتی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دے کر ان کے خلاف نسل کشی کا ماحول بنایا جارہا ہے۔واضح رہےکہ بھارت وزارت صحت کےتازہ اعداد وشمار کےمطابق ملک میں کوروناوائرس کےکیسزکی تعداد 11 ہزار 906 ہوچکی ہےجبکہ 480 افرادہلاک ہوئے۔بھارت میں کوروناوائرس کاپہلا کیس 15 فروری کورپورٹ ہواتھااورعالمی سطح پرکوروناوائرس کےاعداد و شماررکھنےوالی ویب سائٹ کےمطابق اب تک مجموعی تعداد 16 ہزار 365 ہوگئی ہے۔جبکہ اس سے 521 افرادہلاک ہوچکےہیں۔ اور 2ہزار 466 افرادصحت یاب ہوچکےہیں
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment