- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
ممبئیویب ڈیسک بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے انہیں لگتا ہے جس دن وہ اداکاری کرنے کے قابل نہیں رہے خودکشی کرلیں گے۔
اداکار نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی اداکاری سے جنون کی حد تک لگاؤکے بارے میں بتایا کہ بطور اداکار ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا بلکہ وہ روز صبح اس یقین کے ساتھ جاگتے ہیں کہ اپنے پرستاروں کو اپنی اداکاری کے ذریعے کچھ نہ کچھ دیں گے
70 سالہ اداکار نے کہا بطور اداکار ابھی میرے پاس بہت کچھ ہے اپنے چاہنے والوں کو دینے کے لیے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ مجھے اب بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ مجھے میرے کام سے محبت ہے، مجھے اداکاری سے محبت ہے. پرفارمنس دیتے وقت جو جوش میرے اندر ہوتا ہے میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا مجھے ایسا لگتا ہے مجھے اداکاری کا جنون ہے
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment