امریکی سفیر پال جونز کا شہباز شریف کو خط، کورونا کیخلاف جنگ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

سلام آباد: (19 اپریل 2020) پاکستان میں      امریکی سفیر پال جونز نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جوابی خط میں شہباز شریف نے کورونا کے خلاف پاکستان کی مدد پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے نام  خط میں کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں امریکہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
امریکی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ پاکستانی حکام کی نشاندہی پر ترجیحی جگہوں پر امداد فراہم کر رہے ہیں۔ وباء کے خاتمے کے بعد پاکستان امریکی ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے امریکی سفیر کو لکھے گئے جوابی خط میں کورونا وائرس کے خلاف اجتماعی جنگ میں پاکستان کو مدد اور تعاون کی فراہمی پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کسی سرحد کو نہیں پہچانتا۔ تمام خطے اس کی تباہی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر اس وباء کے خلاف تعاون کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں تھی۔ صورتحال کا تقاضا شہباز شریف نے امریکی سفیر سے کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

Comments