- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
کورونا وائرس کی وباءہر شعبہ ہائے زندگی پر متاثر ہو رہی ہے اور لوگوں کے روئیے بھی اس سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ ماہرین بتا چکے ہیں کہ دنیا کو کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد بھی اس کے اثرات سے نکلنے میں بہت وقت لگے گا۔ اب مستقبل میں فضائی سفر کے حوالے سے بھی ایسے اقدامات کیے جانے کی خبر آ گئی ہے کہ کورونا وائرس سے پہلے کبھی کسی نے اس حوالے سے سوچا بھی نہ ہو گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کورونا وائرس کے بعد ہوائی جہازوں میں ہر مسافر کی سیٹ پر شیشے کا ایک کیبن بنا ہوا ہو گا تاکہ ہر مسافر دوسرے مسافروں کی سانس سے محفوظ رہ سکے۔ یہ بات محض امکان نہیں ہے بلکہ اس طرح کی سیٹوں کے پروٹوٹائپس کی ڈیزائننگ شروع کی جا چکی ہے اور جلد آپ کو جہازوں میں ایسی سیٹیں دیکھنے کو ملیں گی۔ ان سیٹوں پر مسافر کے چہرے سے سینے تک سیٹ کے دونوں اطراف شیشہ لگا ہو گا جو ایک سے ڈیڑھ فٹ آگے کی طرف نکلا ہوا ہو گا۔ اس طرح آس پاس بیٹھے مسافروں کا حتی الامکان رابطہ کم ہو گا اور انہیں ایک دوسرے سے کورونا وائرس جیسی وبائیں لاحق ہونے کا خطرہ کم ہو گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ایزی جیٹ اور کئی دوسری ایئرلائنز پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں کہ وہ اپنی پروازوں میں دو مسافروں کے درمیان ایک سیٹ خالی رکھیں گی تاکہ مسافروں کے درمیان مناسب فاصلہ رہے
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment