حریم شاہ اور مفتی قوی کے نکاح سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھ کر بحث کررہے ہیں اور موضوع ہے حریم شاہ اور مفتی قوی کا نکاح۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کافی غصے میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں حریم شاہ نے اپنی اور مفتی قوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے متعلق بھی بات کی اور کہا میں قسم کھا کر کہتی ہوں نہ مجھے مفتی صاحب سے کبھی ملنے کا اشتیاق ہوا ہے اور نہ ہی کسی کے ذریعے مفتی صاحب سے ملنے کے لیے رابطہ کروایا ہے. مفتی صاحب مختلف چینلز پر جاکر میرے خلاف بولتے رہے ہیں کبھی بولتے ہیں میں نے اس کو گلے لگالیا، دینی مدارس سے پڑھی ہوئی ہیں، میں نے ان کی تقریر صرف یوٹیوب ویڈیو میں سنی . کبھی نہیں ملی ،  کبھی کہتے ہیں میں نے اس سے نکاح کرلیا، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو چادر پہنادی۔ حریم شاہ نے کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں اتنی غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیں اس دوران مفتی قوی صاحب نے کہا میں ایک بات کی یہاں تھوڑی سی وضاحت کردوں کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میری طرف سے غلط بیانی نہ ہو میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے کہیں نہیں کہا کہ میں نے حریم شاہ کو گلے لگایا ہے جس پر حریم شاہ نے کہا آپ کا انٹرویو بطور ثبوت موجود ہے میں آپ کو دکھادوں؟ اور کیا آپ نے ایک اینکر  مبشر لقمان کے شو میں جاکر نہیں کہا کہ میں نے نکاح کیا ہوا ہے جس پر مفتی صاحب کا کہنا تھاکہ یہ مبشر لقمان صاحب کی بات ہے جن کا ذہن یہ تھا کہ شاید مفتی صاحب نے جو نکاح کیا. وہ حریم شاہ ہیں۔  جس پر حریم شاہ نے کہا میں آپ کی بیٹی کی جگہ ہوں اور بیٹیوں سے لوگ نکاح کرتے ہیں۔ اس بات پر مفتی قوی صاحب نے کہا مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کا ذہن حریم شاہ کی طرف جارہا ہے . میں نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ ٹک ٹاک بند کردیں، میرا اور حریم شاہ کا آپس میں نکاح کا عمر کے حوالے سے بھی مسئلہ نہیں بنتا۔

Comments