- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل کے مسودے کی منظوری دے دی، جو جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے
یہ بات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، وزارت قانون سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کے نوید قمر، وزیر قانون زاہد حامد، وزیر برائے پارلیمانی امور آفتاب شیخ، وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی، پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، عوامی نیشنل پارٹی اے این پی کے غلام احمد بلور، متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، جماعت اسلامی جے آئی کے صاحبزادہ طارق اللہ اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے
اسپیکر قومی اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بھی منظور ہو جائے گا
اس سے قبل قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے کے حوالے سے کمیٹی نے اتفاق کیا تھا، تاہم کمیٹی نے نئی مردم شماری کی روشنی میں نئی حلقہ بندیوں کی حمایت کی تھی۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment