عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد فردوس عاشق اعوان کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں،ان کا استحقاق ہے :کس کھلاڑی کو کس پوزیشن پر کھلانا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے عرصے میں بھرپورصلاحیتوں سے فرائض سرانجام دینے کی کوشش کی . وزیراعظم عمران خان کا شکریہ انہوں نے مجھ پراعتماد کیا۔انہوں نے شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بننے پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناو ں کا اظہار کیا

Comments