فیس ماسک بنا فیشن. عائزہ خان کی میچنگ ماسک کے ساتھ نئی تصاویر وائرل . دل تھام لیں

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بھی فیشن میں بدل دیا, میچنگ ماسک کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا تو گویا مداحو ں نے دل  ہی تھام لیے۔ خوبصورتی ہو اداکاری کا میدان ہو یا پھرنفیس لباس کے انتخاب کا معاملہ عائزہ خان اپنے مداحوں کےدل موہ لینے کا گر خوب جانتی ہیں۔ عائزہ کی ایسی ہی ایک خوبصورت جھلک اس وقت دیکھنے کو ملی جب وہ آج ٹی وی کی رمضان ٹرانسممیشن کی میزبان ریماخان کے شو میں شرکت کیلئےاسٹوڈیو پہنچیں۔ اس دوران عائزہ نے انصب جہانگیر کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کادیدہ زیب لباس زیب تن کررکھا تھا۔ رائن تھامس کے میک اپ نے جہاں ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے وہیں لباس کے ساتھ میچنگ ماسک نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔ لباس اور ماسک کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اب تمام تر کپڑوں کے ساتھ میچنگ کے فیس ماسکس کی ضرورت ہے۔ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اب تمام تر کپڑوں کے ساتھ میچنگ کے فیس ماسکس کی ضرورت ہے

Comments